وزیراعظم ہاؤس میں کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف کو گارڈ آف آنر پیش

FB IMG 1764837817747


اسلام آباد: کرغزستان کے صدر حکومتِ اعلیٰ صدر سادر نورگوجو اُولو ژاپاروف کو آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد آمد پر روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے صدر ژاپاروف کو رسمی سلامی پیش کی۔
بعد ازاں، اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تناظر میں تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پیش رفت بھی کریں گے۔
دورۂ پاکستان کے دوران کرغز صد ر مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے۔

fb img 17648378003527680642292413869807
وزیراعظم ہاؤس میں کرغزستان کے صدر سادر ژاپاروف کو گارڈ آف آنر پیش 3

متعلقہ پوسٹ