سڈنی فائرنگ واقعہ: زخمی حملہ آور پر دہشت گردی سمیت 50 الزامات عائد

IMG 20251217 WA1606

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے حملہ آور پر دہشت گردی سمیت مجموعی طور پر 50 الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ آسٹریلین پولیس کے مطابق الزامات میں دہشت گردانہ کارروائی، اسلحہ کے غیرقانونی استعمال اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالنے جیسے سنگین جرائم شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم زیرِ علاج ہے اور طبی لحاظ سے موزوں ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تحقیقات کے دوران ملزم کے بیرونِ ملک روابط اور ممکنہ تربیت کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ادھر فلپائن کے صدارتی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ملزم کے فلپائن کے دورے کے دوران دہشت گرد تربیت حاصل کرنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ترجمان کے مطابق فلپائنی حکام نے آسٹریلین اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور دستیاب ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا۔

آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ