اسلام آباد (عباس احمد )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے 6 گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پولیس کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی اور آئی جی اسلام آباد کو اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کا مؤثر نفاذ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہر بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے، وفاقی دارالحکومت میں “نشہ اب نہیں” مہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ آن لائن پولیس سروسز فراہم کرنے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید جدت لانے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیف سٹی اسلام آباد کے دائرہ کار کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران اور جوانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے، ٹیم ورک کو مضبوط کرنے اور ماتحت عملے کے ساتھ بہتر ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کانفرنس کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تمام کمانڈرز کو سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا خصوصی خیال رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔
متعلقہ پوسٹ
لاہور میں بچوں کی لڑائی کے درمیان گولیاں چل پڑیں، نوجوان جاں بحق
لاہور کے تھانہ غازی آباد کی حدود میں بچوں کی لڑائی میں گولیاں چلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے غازی آباد میں بچوں کے درمیان کھیل کے دوران جھگڑا ہوا اور پھر اس میں بڑے کود گئے۔ معاملہ اس قدر بڑھا کہ دونوں فریقین نے اسلحہ تان لیا اور گولیاں بھی چلائیں جس…
عالمی سفارتکاری میں پاکستان کا نام روشن، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے
اسلام آباد / نئی دہلی / تہران — امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان پاکستان نے سفارتی محاذ پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں بات چیت کی پیشکش کی، جسے عالمی سطح پر مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا…
iPhone 18 standard model to receive massive RAM boost
Apple’s standard iPhone 18 could receive a larger memory boost than anticipated, potentially addressing a key shortcoming expected for the device. According to analyst Jeff Pu in a research note seen by 9to5Mac, Apple is expected to equip the iPhone 18 with 12GB of RAM, up from 8GB on the iPhone 17. That’s also considerably more than the 9GB previously…
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دیپشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے شکست دے دی
کراچی، 11 اپریل 2026 — پاکستان سپر لیگ 2026 کے ایک اہم مقابلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز کا مضبوط ہدف قائم کیا۔ جواب میں…
نیو یارک ؛بینک آف امریکا کی وائس پریذیڈنٹ چاقو سے حملہ میں قتل
(24نیوز)نیو یارک میں بینک آف امریکا کی وائس پریذیڈنٹ کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کر دیا گیا ۔ 32 سالہ ایرن پیاسنٹی پر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر حملہ کیا گیا ، حملہ کرنے والی خاتون نے ایک اور شخص کو بھی نشانہ بنایا۔ پولیس نے موقع پر ہی حملہ آور خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔…
روس کے یوکرین پر حملے 13 افراد ہلاک فرانس کا کیف کو نئے میزائل دینے کا اعلان
(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں حملوں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے، اسی صورتحال کے پیش نظر فرانس نے یوکرین کو مزید فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ حملوں میں…

