(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی مصروف سڑک کو تاشقند سٹریٹ کا نام مل گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف کے ساتھ مل کر آج اسلام آباد میں تاشقند سٹریٹ اور بابر پارک کی دو یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی۔
اسلام آباد کے سیکٹر F-10 کی ایک مرکزی سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
ازبکستان کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم نے F-10 کی مصروف سڑک کو تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔
بتایا گیا ہے کہ ازبکستان اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستی کے اظہار کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر F-7 میں بابر پارک تعمیر کیا جاۓ گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف نے F-7 میں بابر پارک تعمیرکی تختی کی بھی نقاب کشائی کی۔
اسلام آباد میں سٹرک کی تاشقند سٹریٹ کے نام سے منسوبی اور F-7 میں بابر پارک کی تعمیر دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔


