اسلام آباد — وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریکِ انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر ہزاروں معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں لیکن ایک بات پر پوری جماعت متفق ہے اور وہ یہ کہ عمران خان جیل میں رہیں۔
خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت عمران خان کی رہائی کے لیے "فورس” بنانے کی باتیں کرتی ہے لیکن اپنے ہی صوبے میں دہشتگردی کے واقعات پر زبان نہیں کھولتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا معیار عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔
وزیرِ دفاع نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے جنازوں میں شرکت سے بھی گریز کرتی ہے، جو ایک انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ جو جماعت اپنے صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف بولنے کی ہمت نہ رکھتی ہو وہ قومی سلامتی کے معاملات میں کسی قابلِ اعتبار کردار کی دعویدار نہیں ہو سکتی۔

