(ویب ڈیسک) امریکہ ایران کےساتھ جنگ میں ٹوما ہاک میزائل بھی لے آیا۔
گزشتہ روز امریکہ نے ایران پر ٹوماہاک میزائل برسائے تھے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ۔امریکہ نے یہ حملے اسرائیل کے ساتھ مل کر کئے ۔
ایران اسرائیل امریکہ جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کے کئی ملک ایران کے حملوں کی زد میں آئے ہیں۔ ان حملوں میں عرب ممالک کے سویلین بھی مارے گئے ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہے۔ کئی ملکوں کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔
اس دوران امریکہ کی بحریہ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے، جسے "ایپک فیوری” کا نام دیا گیا ہے۔
العربیہ نیوز کی ایک ویڈیو میں امریکی بحریہ کے حملوں کے مناظر سامنے آئے ہیں۔ اس 57 سیکنڈ کی ویڈیو میں ٹوما ہاک میزائلوں کو اپنے اہداف کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


