ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بات چیت کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا: نیویارک ٹائمز


واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے امریکہ سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے یہ پیغام براہ راست نہیں بلکہ ایک تیسرے ملک کی خفیہ ایجنسی کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ تاہم رپورٹ میں اس تیسرے ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جس کے ذریعے یہ پیغام بھیجا گیا۔
امریکی اور ایرانی حکام نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی سرکاری موقف سامنے نہیں لایا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رابطہ درست ہے تو یہ دونوں ممالک کے درمیان کسی ممکنہ سفارتی پیش رفت کا ابتدائی اشارہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ