راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 264 ملین روپے کی کرپشن بے نقاب

IMG 20260311 WA2168


راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 264 ملین روپے کی بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، تاہم پانچ سال گزر جانے کے باوجود ذمہ داران ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔
ذرائع کے مطابق خریداری کا یہ عمل پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے انجام دیا گیا۔ متعدد اشیاء نہ صرف بغیر ٹینڈر کے خریدی گئیں بلکہ بغیر کوٹیشن کے بھی لوکل پرچیز کی گئیں، جو سرکاری خریداری کے تمام ضوابط کے منافی ہے۔
سنگین بات یہ ہے کہ اس بڑے مالی اسکینڈل کو پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، مگر آج تک کسی بھی ملوث افسر یا اہلکار کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس سے احتساب کے نظام پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔
سول سوسائٹی اور صحت کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو فوری طور پر قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ پوسٹ