واشنگٹن / بحیرہ احمر — امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا طاقتور طیارہ بردار بحری جہاز USS Gerald R. Ford خطے میں تعیناتی ختم کر کے واپس بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس جہاز کے مرکزی لانڈری ایریا میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی تھی جسے قابو کرنے میں 30 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا۔ اس واقعے میں 2 امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ 600 سے زائد عملے کے اراکین اپنے بستروں اور رہائشی حصوں سے محروم ہو گئے۔
اگرچہ امریکی حکام نے بتایا کہ جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم آگ کے وسیع اثرات کے پیش نظر بحری جہاز کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ USS Gerald R. Ford پر تقریباً ساڑھے چار ہزار افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے اور یہ امریکی بحریہ کے جدید ترین طیارہ بردار جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔

