سری لنکا نے بھی امریکہ کو بڑی نہ دیدی 

news 1773997254 7889



news 1773997254 7889

(ویب ڈیسک )سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکاکے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ امریکا نے مارچ کے آغاز میں دو جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنےکی درخواست کی تھی۔

 سری لنکن صدر نے کہا کہ امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب تھے، انہیں جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا۔

صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ایوان کو بتایا کہ ہم نے امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے ،چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ،  فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ جانیے

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا کے کئی اتحادی ممالک بھی ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ