ایران امریکہ مذاکرات؛ پاکستان ڈاکیا ہے یا مصالھت کار؟ امریکہ سے بڑی خبر آ گئی

news 1774554174 6858



news 1774554174 6858

(ویب ڈیسک)  اب یہ سامنے آ رہا ہے کہ پاکستان کا ایران امریکہ مذاکرات کروانے میں کردار محض ڈاکئے یا پیغام  رساں کا نہیں بلکہ میڈیئیٹر / مصالحت کار کا رہا ہے۔

پاکستان کا سفارتی کردار اور امن منصوبہ
واشنگٹن میں امریکی حکام کی جانب سے آج  کہا گیا ہے کہ  مشرق وسطیٰ  جنگ،  جاری کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے پس منظر میں مختلف ممالک کی جانب سے تنازعہ کے پرامن حل کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک 15 نکاتی ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے، جو ممکنہ امن معاہدے کا بنیادی فریم ورک قرار دیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق یہ منصوبہ پاکستانی حکومت نے  ثالث کی حیثیت سے، متعلقہ فریقین تک پہنچایا، جس کے نتیجے میں مثبت اور تعمیری پیغامات اور مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔ تاہم اس حساس سفارتی بات چیت کی تفصیلات کو خفیہ رکھا جا رہا ہے اور "میڈیا کے ذریعے مذاکرات”  سے گریز کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ نے امریکی کابینہ کے خاص اجلاس میں پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کا ذکر کیوں کیا؟  

حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایران کو اس بات پر قائل کیا جا سکتا ہے کہ موجودہ صورتحال ایک اہم موڑ ہے، جہاں مزید کشیدگی کے بجائے پرامن حل ہی واحد راستہ ہے، بصورت دیگر خطے کو مزید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سٹیو وٹکوف کی گفتگو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ سٹیو  وٹ کوف کی گفتگو کی  ویڈیو کلپس سوشل پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہوں نے پاکستان کے ایران کو  امریکہ کے ساتھ  مذاکرات کی ٹیبل تک لانے کے لئے سفارتی کوششوں کی نوعیت پر قدرے تفصیل سے بات کی ہے۔

۔۔۔۔





Source link

متعلقہ پوسٹ