پنجاب میں 94 جعلی اور غیر قانونی یونیورسٹیوں/کیمپسز کا انکشاف،

images 14 8


اسلام آباد (محمد سلیم سے بیورو رپورٹ )

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے طلبہ کو جعلی ڈگریوں کے فراڈ سے بچانے کے لیے پاکستان بھر میں غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ یونیورسٹیوں، کیمپسز اور ڈگری پروگراموں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔
فہرست کے مطابق صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 94 ادارے اور یونیورسٹی کیمپس جعلی یا غیر رجسٹرڈ قرار دیے گئے ہیں۔ دیگر صوبوں کی تفصیلات یہ ہیں:
سندھ: 35
خیبر پختونخوا: 12
آزاد کشمیر: 4
وفاقی چارٹر: 2
HEC نے واضح کیا ہے کہ ان غیر قانونی اداروں سے جاری کی گئی ڈگریاں حکومت یا کسی بھی سرکاری/نجی ادارے میں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔ کمیشن نے طلبہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ داخلے سے قبل HEC کی آفیشل ویب سائٹ پر ریکوگنائزڈ یونیورسٹیوں اور کیمپسز کی لسٹ ضرور چیک کر لیں۔
پنجاب میں شامل چند نمایاں جعلی اداروں میں Global Institute, Lahore کے تمام affiliated colleges، Heritage International Colleges (HICs) کے مختلف کیمپس، Quaid e Azam University of Pakistan, Lahore، Islamic University of Pakistan, Sialkot اور دیگر متعدد پرائیویٹ انسٹی ٹیوٹس شامل ہیں۔
HEC کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "طلبہ اپنا قیمتی وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں اور صرف HEC سے منظورشدہ اداروں میں داخلہ لیں”۔ فہرست HEC کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
یہ اقدام تعلیمی فراڈ کے خلاف HEC کی جاری مہم کا حصہ ہے، جس سے ہزاروں طلبہ متاثر ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ