پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کو بطور پوپ اپنی پہلی ایسٹر مس ادا کی اور دنیا بھر کے رہنماؤں سے زور دار اپیل کی کہ وہ جنگ کی بجائے امن کا انتخاب کریں۔
روایتی "اربی ات اوربی” یعنی "شہر اور دنیا کے نام” خطاب میں نومنتخب پوپ نے کہا کہ طاقتور ممالک کے رہنماؤں کو اپنی توانائیاں تباہی کے بجائے امن کے لیے وقف کرنی چاہئیں۔
یہ پیغام ایسے وقت آیا جب دنیا کے متعدد خطوں میں جنگ اور کشیدگی عروج پر ہے۔ دنیا بھر کے ایک ارب چالیس کروڑ کیتھولک مسیحیوں نے ایسٹر منایا اور پوپ کے اس تاریخی پہلے خطاب کو بڑی توجہ سے سنا گیا۔

