پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق پوری قوت سے جاری ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ اب تک 796 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں اور 44 دہشت گرد چوکیوں پر کامیابی سے قبضہ کرلیا گیا ہے۔
سرکاری بیان کے مطابق فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے 81 ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جس سے دشمن کی صفوں میں بھاری نقصان ہوا۔ آپریشن کے دوران 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے تک جاری رہے گا۔

