پاکستان کو 5 ارب ڈالر: سعودی عرب اور قطر کی یقین دہانی، امارات کو قرض واپسی

IMG 20260411 WA2475


اسلام آباد — ترکیے کی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اپریل کے آخر تک متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے کا پابند ہے۔
سعودی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی مالی معاونت کا عزم ظاہر کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ پاکستان نے سعودی عرب سے نقد ذخائر میں اضافے اور آئل فنانسنگ سہولت کی توسیع کی درخواست بھی کی ہے جو اس ماہ ختم ہو رہی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اس وقت 16.4 ارب ڈالر ہیں۔

متعلقہ پوسٹ