واشنگٹن — امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایک چونکا دینے والے انکشاف میں بتایا ہے کہ ایران کے پاس ہزاروں میزائل اور لانچنگ سسٹمز موجود ہیں جن کی تعداد اور تکنیکی صلاحیت امریکی اندازوں سے کہیں زیادہ نکلی۔ اس انکشاف نے واشنگٹن کے دفاعی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
سی آئی اے اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو خفیہ اور منتشر انداز میں ترقی دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے میں اسے مکمل طور پر تباہ نہ کیا جاسکے۔ میزائل سسٹمز کو ملک کے مختلف زیرِ زمین اور پہاڑی مقامات پر چھپایا گیا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ "ایران اپنی محدود معاشی صلاحیت کے باوجود خلیجِ فارس کے پورے خطے کو متاثر کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔” ان میزائلوں کی زد میں سعودی عرب، اسرائیل، امریکی اڈے اور خلیجی ممالک سب آتے ہیں۔
پینٹاگون نے اس رپورٹ کے بعد خطے میں اپنے دفاعی نظام کا فوری جائزہ لینے کا حکم دے دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے میزائل شکن نظام آئرن ڈوم اور ایرو سسٹم کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا ہے۔

