یوگنڈا کے آرمی چیف کا ترکیہ سے ایک ارب ڈالر اور "خوبصورت ترین دلہن” کا حیران کن مطالبہ

IMG 20260412 WA1372


کمپالا — یوگنڈا کے آرمی چیف اور صدر یوویری موسیونی کے بیٹے جنرل مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ کے خلاف ایک انوکھا اور حیران کن بیان دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انقرہ انہیں ایک ارب ڈالر اور ترکیہ کی "خوبصورت ترین دلہن” فراہم کرے، ورنہ یوگنڈا میں ترکیہ کا سفارت خانہ بند کروا دیا جائے گا۔
جنرل مہوزی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر ترکیہ نے یہ مطالبات پورے نہ کیے تو وہ یوگنڈا میں ترکی سفارت خانے کو بند کرانے میں کوئی دیر نہیں لگائیں گے۔ ان کے اس بیان نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب جنرل مہوزی کا کوئی متنازع بیان سامنے آیا ہو۔ وہ اس سے قبل بھی اپنے غیر روایتی اور بعض اوقات اشتعال انگیز سوشل میڈیا بیانات کی وجہ سے بین الاقوامی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔
ابھی تک ترکیہ کی جانب سے اس مطالبے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی ماہرین اس بیان کو غیر سنجیدہ اور ترکیہ یوگنڈا تعلقات کے لیے نقصاندہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ