وزیر خزانہ کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم سے مکمل وابستگی کا اعلان، بیرون ملک پاکستانیوں سے سرمایہ کاری کی اپیل

IMG 20260415 WA1356


واشنگٹن ڈی سی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ترسیلاتِ زر روڈ شو کے موقع پر پاکستانی ڈائسپورا کے رہنماؤں سے خطاب کیا۔ یہ تقریب اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔
وزیر خزانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی خارجی استحکام کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی کمترین سطح پر ہونے کے باوجود بھی آر ڈی اے اکاؤنٹس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی، جو حکومت کی اس اسکیم سے غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے۔
وزیر خزانہ نے اسکیم میں متعارف کرائی گئی نئی سہولتوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کی تعریف کی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ آر ڈی اے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

متعلقہ پوسٹ