آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے: ٹرمپ کا امریکی بحریہ کو حکم

IMG 20260423 WA2309


واشنگٹن — خصوصی رپورٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر چھوٹی یا بڑی کشتی کو فوری طور پر نشانہ بنایا جائے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔
یہ حکم آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت کے پیشِ نظر انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ آبنائے عالمی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا راستہ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کے عالمی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ایران کو واضح پیغام ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ