چیمپئن شپ جاتے ہوئے اسکوٹی حادثے میں زخمی ہوئی تھیں
کوئٹہ سے ایک دلخراش خبر آئی ہے۔ نیشنل گیمز میں گولڈ اور سلور میڈل جیتنے والی قومی خاتون کراٹے کھلاڑی آرزو حیدر انتقال کرگئی ہیں۔ وہ کچھ روز قبل اسکوٹی سے گرنے کے باعث زخمی ہوئی تھیں اور ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
سیکرٹری کھیل کے مطابق آرزو حیدر کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایوب اسٹیڈیم جا رہی تھیں کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ علاج کے باوجود وہ زندگی کی جنگ ہار گئیں۔
آرزو حیدر نے نیشنل گیمز میں نہ صرف گولڈ بلکہ سلور میڈل بھی اپنے نام کیا تھا اور بلوچستان کی نمائندگی کا فخر حاصل کیا تھا۔ کھیلوں کے حلقوں میں ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

