خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن تعینات

IMG 20260424 WA2185


پشاور — خیبرپختونخوا میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار دو خواجہ سرا افراد کو جیل وارڈن کے عہدے پر بھرتی کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق صوبیہ خان اور زوہیب کو باقاعدہ طور پر جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے اور دونوں آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل پشاور میں اپنے فرائض سنبھالیں گے۔
یہ اقدام خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ٹرانس جینڈر افراد کو سرکاری ملازمت میں شامل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ