اسلام آباد بیورورپورٹ — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔
انہوں نے کہا کہ "معرکہ حق میں اہم ٹارگٹس ہمارے نشانے پر تھے، امریکی صدر نے بھارت کو بڑے نقصان سے بچایا۔” وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ "پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی اور پاک فوج نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔”
محسن نقوی نے بتایا کہ ڈرونز، سائبر اور میڈیا محاذ پر بھی پاکستان نے برتری حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اہم فوجی اہداف، طیارے اور بحری تنصیبات ہمارے نشانے پر تھیں، لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے بھارت بڑے نقصان سے بچ گیا۔
انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے پاکستان نے ہر شعبے میں برتری حاصل کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے پہلے سوچے گا۔

