ایران نے جنگ بندی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوادیا

IMG 20260510 WA1237 2


اسلام آباد/تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی تجویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستان کے سفارتی چینل کے ذریعے واشنگٹن کو ارسال کردیا ہے۔
پاکستانی حکام نے بھی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ انہیں ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے اور اسے آگے پہنچانے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔ یہ پیشرفت خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دی جارہی ہے۔ تاہم جواب کے مندرجات ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لائے گئے۔

متعلقہ پوسٹ