روس کا سرمات میزائل کا کامیاب تجربہ — 35 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت

IMG 20260513 WA0998


ماسکو — 13 مئی 2026
روس نے دنیا کے سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل "سرمات” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرمات میزائل کی مار کی حد 35 ہزار کلومیٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
صدر پیوٹن نے اعلان کیا کہ سرمات میزائل کو رواں سال کے آخر تک فوجی خدمات میں باقاعدہ شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ روس کے جدید ہتھیاری نظام "پوزیڈن” اور "بیوریویسٹک” پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور یہ نظام بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔
سرمات، جسے مغربی دنیا "شیطان 2” کے نام سے بھی جانتی ہے، روس کا اگلی نسل کا جوہری میزائل ہے جو متعدد وار ہیڈز بیک وقت مختلف اہداف پر داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی رینج اسے زمین کے کسی بھی کونے کو نشانہ بنانے کے قابل بناتی ہے۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا جب عالمی سطح پر فوجی کشیدگی عروج پر ہے اور روس مغربی دباؤ کے جواب میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔

متعلقہ پوسٹ