نئی دہلی — بگ باس 19 کی مقبول شرکاء فرحانہ بھٹ نے اپنی زندگی کے ایک انتہائی تکلیف دہ فیصلے کا انکشاف کیا ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اس نوجوان اداکارہ نے اپنے خوابوں کی تکمیل کے لیے اپنے قریبی رشتہ داروں سے تعلقات منقطع کر لیے۔
فرحانہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب گھر والوں نے مشکل وقت میں ساتھ نہ دیا تو انہوں نے خاندان سے علیحدگی کا سخت فیصلہ کیا اور انہیں عوامی سطح پر یہ اعلان کرنے کی اجازت دے دی کہ "یہ ہم سے نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا خطرہ تھا، لیکن وہ اپنے خوابوں سے دستبردار نہیں ہوں گی۔
بگ باس میں اپنی بے باک شخصیت کی وجہ سے شہرت پانے والی فرحانہ اب گلوکار امل ملک کے ساتھ میوزک ویڈیو میں نظر آ چکی ہیں اور روہت شیٹی کے مشہور شو "خطروں کے کھلاڑی 15” میں حصہ لینے کی تیاری کر رہی ہیں۔

