کوئٹہ میں خودکش دھماکا: 16 افراد جاں بحق، 30 زخمی

images 10 8


کوئٹہ اے جے نیوز) — پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اتوار کے روز ایک شدید خودکش دھماکے میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
دھماکا چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا جہاں ایک مسافر ٹرین کھڑی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے ٹرین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ پوسٹ