حج کا دن اللہ کی رحمت کے حصول کا بہترین موقع ہے — وزیراعظم شہباز شریف

IMG 20260526 WA1585


اسلام آباد — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امتِ مسلمہ اور حجاجِ کرام کو حج مبارک کی دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حج کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مغفرت کے حصول کا بہترین موقع ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعاگو ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا کو تقویت دی جائے تاکہ فلاحِ انسانیت کے لیے مؤثر اقدامات ہوسکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جذبہ محبت، ایثار اور باہمی تعاون میں ہی قومی، اجتماعی ترقی اور خوش حالی کا راز پوشیدہ ہے۔ انہوں نے تمام حجاجِ کرام کی حج کی قبولیت کے لیے دعا کی۔

متعلقہ پوسٹ