عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال: آزاد کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سخت، 1500 پولیس اہلکار تعینات

IMG 20260605 WA1630


مظفرآباد/اسلام آباد — عوامی ایکشن کمیٹی کی 9 جون کو احتجاجی کال کے پیش نظر آزاد کشمیر میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی 1500 سے زائد نفری کو آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ریزرو فورس بھی تعیناتی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام اہلکاروں کو مکمل اینٹی رائٹ گیئر کے ساتھ روانہ ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حساس مقامات اور داخلی راستوں پر بھی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کی قلت سمیت دیگر عوامی مسائل کے خلاف 9 جون کو احتجاج کی کال دی ہے۔ انتظامیہ نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات کیے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ