امریکا-ایران کشیدگی: فضائی حملے اور میزائل داغے گئے، آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی

IMG 20260606 WA1158


واشنگٹن / تہران — 6 جون 2026
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک نئے اور خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ امریکی فوج نے آج صبح ایران کے علاقے گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے داغے گئے 4 ڈرونز کے جواب میں کی گئی، جنہیں امریکی فوج نے مار گرایا۔
جوابی کارروائی میں ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے خطے میں موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کی جانب داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا گیا اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحری جہازوں کی موجودگی پر وارننگ فائر کیا گیا، جبکہ پاسداران انقلاب نے بغیر اجازت آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 4 ٹینکروں پر بھی فائرنگ کی۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا اور اس کا مکمل ذمہ دار امریکا ہوگا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی تیل کی سپلائی کا اہم ترین گزرگاہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ