اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، تعاون بڑھانے پر اتفاق


قاہرہ — مصر میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کی پیشرفت کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ نے اتحاد و یکجہتی کے فروغ، علاقائی امن و استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ