ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو تباہ کردوں گا، واپس نہیں جاسکو گے: ٹرمپ کی ایرانی وفد کو سخت دھمکی

IMG 20260621 WA1245


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وفد کو انتہائی سخت الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو وہ ایران کو تباہ کردیں گے اور ایرانی وفد کے ارکان واپس نہیں جاسکیں گے۔
ٹرمپ نے ایرانی وفد سے براہِ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایران کو لبنان میں اپنی پراکسی قوتوں کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بصورتِ دیگر امریکہ ایران کو انتہائی سخت جواب دینے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کے یہ انتہائی جارحانہ بیانات ایران امریکہ جوہری مذاکرات کے انتہائی نازک مرحلے پر سامنے آئے ہیں۔ سفارتی حلقوں میں ٹرمپ کی اس دھمکی کو خطے میں کشیدگی میں خطرناک اضافے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذاکرات کا مستقبل شدید خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ پوسٹ