جنیوا / دوحہ — قطری وزارتِ خارجہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ تاریخی مذاکرات پاکستان اور قطر کی مشترکہ ثالثی میں ہو رہے ہیں۔
قطری وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ اہم ملاقاتیں سوئٹزرلینڈ میں باقاعدہ شروع ہوچکی ہیں اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات کو سمیٹتے ہوئے ایک جامع اور مستقل معاہدے کا باعث بنیں گے۔
پاکستان کا ثالثی کردار عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے جو خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی ساکھ کا واضح ثبوت ہے۔ سفارتی حلقے اس پیشرفت کو مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے ایک سنہری موقع قرار دے رہے ہیں۔

