واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کو معاشی اور سفارتی دباؤ کے ذریعے گھٹنوں پر لاکھڑا کیا ہے اور وہ "گرنے ہی والا ہے۔”
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی سینیٹ نے 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ ٹرمپ نے اس قرارداد کو "بے وقت اور بے معنی” قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا: "سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا، مگر میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کرلوں گا — میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔”
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی کانگریس اور صدر کے درمیان ایران پالیسی پر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، جبکہ خطے میں صورتحال نازک بنی ہوئی ہے۔

