
(ویب دیسک) ترکیے کی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران نے 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔ لیکن تہران میں ایرانی حکومت کے ذرائع ایسی کیس ڈیویلپمنٹ کی تردید کر رہے ہیں۔ امریکہ اور ایران کی ساٹھ روزہ جنگ بندی کا ایم او یو 18 جون کو سائن ہوا تھا اور اس کی مدت 17 اگست کو تمام ہو رہی ہے۔ جنگ بندی عملاً 14 جون کو نافذ ہو چکی تھی۔
ترک خبر ایجنسی نے پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضا مندی سے ثالثوں کو آگاہ کردیا ہے۔
ترک نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے ثالثوں کےتوسط سے پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے، دونوں فریقین نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے رضامندی سےثالثوں کو آگاہ کردیا۔
واشنگٹن اور تہران کے سینئیر نمائندوں نے پاکستان کی ثالثی میں 17 جون کو 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت جنگ بندی قائم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات مکمل کرنے کی 60 روزہ مدت مقرر کی گئی تھی۔
مفاہمتی یادداشت میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اہم شقوں میں مبہم زبان کے باعث دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: آج رات سے آئندہ دو دنوں کے دوران وسطی اور بالائی پاکستان میں تھنڈر سٹارم آنے کی فورکاسٹ
اس خبر کے سامنے آنے کے بعد تہرانی میں ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت کی تردید کی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےایرانی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی میں توسیع پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔
ان ذرائع نے کہا کہ ایران کے نقطہ نظر سے جنگ بندی کے آغاز کی کوئی تاریخ ہی نہیں۔ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی چیز موجود نہیں۔
این ایرانی ذرائع کا استدلال ہے کہ امریکہ نے عبوری معاہدہ طے پانے کے 48 گھنٹے بعد اس کی خلاف ورزی کی، امریکہ چند روز بعد ہی جنگ بندی کے ایم او یو سے دستبردار ہوگیا تھا۔
ایرانی ذرائع نے البتہ یہ اقرار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری ہو رہی ہے اور زیرِ بحث امور میں امریکہ کا ایم او یو پر واپس آنا شامل ہے۔ زیر بحث امور میں امریکہ کا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے وقت کا تعین شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں آئندہ تین سے پانچ گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

