آبنائے ہرمز پر بڑی پیشرفت! ایران اور عمان نے جہازرانی کے راستے پر اتفاق کرلیا

news 1786859879 1880



news 1786859879 1880

  (ویب ڈیسک) ایران اورعمان نےآبنائے ہرمزمیں جہازرانی کے راستے کے نقشے پر اتفاق کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ مذاکرات میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، بات چیت جاری ہے اور فریقین پیشرفت کررہےہیں، آبنائے ہرمزمیں عدم استحکام کا ذمہ دار ایران نہیں بلکہ امریکا اوراسرائیل ہیں۔

اسماعیل بقائی نےکہا 28 فروری تک آبنائے ہرمزمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا،تاہم امریکا اور اسرائیل نے ہرمز اور ملحقہ علاقوں کوایران کےخلاف استعمال کیا، ایران قومی سلامتی اور اپنےمفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں:ایرانی سپیکر باقر قالیباف

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ عمان کےساتھ مذاکرات اور آبنائے ہرمز کھولنا دو الگ معاملات ہیں، عمان کےساتھ تکینکی سطح پرمذاکرات ہورہےہیں،مذاکرات کا تعلق آبنائے ہرمزمیں بحری آمدورفت سے ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کھلنے کا انحصار امریکا پر ہے، امریکا کو مفاہمتی یادداشت میں طے ہونے والی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ