پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

untitled design 631787143980 0



لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اعظم کے باہر ہونے پر انہیں کپتانی کی ذمہ داری ملی جبکہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاری مکمل ہے۔

پاکستان کی فائنل الیون میں عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، اذان اویس، خرم شہزاد، محمد علی اور علی عثمان شامل ہیں۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ