عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف درخواست پر اعتراض اٹھادیا
اعتراضات دور کرنے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
اسلام آباد: چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کردی۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ نے اعتراض عائد کرکے واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست پر گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی درخواست کے ساتھ کاغذات کی مکمل نقول موجود نہ ہونے پر اعتراض عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد نظرثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی گئی تھی۔

