
(ویب ڈیسک)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اتوار سے فرانس کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے، یہ دورہ دسمبر 2024 میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سعودی عرب کے دورے کا تسلسل ہے۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان جاری مضبوط مکالمے کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
دورے کے دوران سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون فرانکو سعودی سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنما اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ مشرق وسطیٰ اور خطے کی اہم علاقائی صورتحال بھی ملاقات کے ایجنڈے میں شامل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:لیڈز ٹیسٹ کے بہترین بولر اولی رابنسن نے پاکستان کیخلاف بڑی فتح کے بعد کیا کہا؟

