پمز اسپتال واقعہ؛ وزیر صحت مصطفیٰ کمال کراچی سے اسلام آباد روانہ
مصطفیٰ کمال ایئرپورٹ سے براہ راست پمز کے چلڈرن اسپتال جائیں گے۔
کراچی: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال پمز اسپتال میں پیش آنے والے سانحے کے بعد کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ سہ پہر تقریباً 3 بجے اسپتال پہنچیں گے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ پمز اسپتال کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کمال سہ پہر تقریباً 3 بجے پمز اسپتال پہنچیں گے اور ایئرپورٹ سے براہ راست پمز کے چلڈرن اسپتال جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں سانحے کے وقت وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کراچی کے دورے پر تھے۔
اسپتال پہنچنے کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز وفاقی وزیر صحت کو سانحے سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

