پمز آتشزدگی میں جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے 50،50 لاکھ روپے کا اعلان

پمز اسپتال 1 1.webp


پمز آتشزدگی میں جاں بحق نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے 50،50 لاکھ روپے کا اعلان

وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی

حکومت پاکستان نے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ مالی معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں، جاں بحق ہونے والے بچوں کو واپس نہیں لایا جا سکتا۔

حکومت کے مطابق یہ مالی معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کے دکھ میں کچھ مداوا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ