انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ اورنگی ٹاؤن میں نہیں ہوسکتا، مرتضیٰ وہاب

murtaza wahab1787391767 0



مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے، صعنتکاروں کو شہر میں زبردستی کام کرنے پر مجبور نہیں کیا، لہٰذا صنعتکاروں کو رائٹ لیفٹ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اپنی سمت کو سیدھا رکھنا چاہیے۔

 یہ بات انہوں نے پیر کو سائیٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن کے تحت ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی یونٹ بنانے کا فیصلہ اورنگی ٹاؤن میں نہیں ہوسکتا جو لوگ الزامات لگا رہیں ان کا اپنا حال کیا ہے، کیا ہم دوبارہ بوری بند لاشوں کا دور لانے چاہتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ شہر ماضی کی طرح ہوجائے اور صعنتکار شہر چھوڑ کر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود متحد نہیں ہیں وہ شہر کو کیسے جوڑیں گے محمد بن قاسم سے لیکر اب تک سب کو مفاد کراچی سے ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ لاہور اچھا ہے۔ پورے پاکستان میں ایسی مثال نہیں ملتی جہاں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز صنعتکاروں کے ہاتھ میں دی گئی ہو، حکومت سندھ کی جانب سے سات ٹاون ایسوسی ایشنز کو 9ارب روپے ون گو میں دئے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ 15 دسمبر سے قبل سائٹ سپر ہائی کے ترقیاتی کام مکمل کرلیے جائیں گے۔ سائٹ سپر ہائی وے میں پہلی بار پہلا انڈسٹریل ٹریٹمنٹ پلانٹ دسمبر میں لگایا جائے گا جو 100ملین گیلن پانی ٹریٹ کرے گا۔ ٹریٹمنٹ پلانٹ سے ری سائیکل ہونے والے پانی کو صنعت کے ساتھ دیگر مقاصد میں استعمال میں لانے پلان ہے۔

 انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے شہر کے انفراسٹرکچر کو خراب کررہے ہیں۔ مئیر کراچی نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے پر  ہیوی ٹریفک کے لیے استعمال کرنے سے مصطفی کمال نے روکا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ