پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا؛ حکومت نے نئی قیمتیں مقرر کردیں
پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 3 پیسے کمی کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

