امریکا اسلام آباد ایم اویو پر عمل کرے تو ایران بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے: ایرانی صدر

477c9c1819c15fa10f7f84daf7bdb791 L


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد ایم اویو پر عمل کرے تو ایران بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہے۔ صدر پزشکیان نے کہا کہ شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے،کسی ملک کے خلاف نہیں،اس کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی یقینی بنانا، علاقائی ممالک کے مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے،کسی ملک کے خلاف نہیں،اس کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی یقینی بنانا، علاقائی ممالک کے مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ مسلم ممالک متحد ہوں تو اسرائیل ان پر اتنی آسانی سے حملہ آور نہیں ہوگا، مسلم ممالک کے پاس باہمی ڈائیلاگ اور تعاون سے حل کرنے کی صلاحیت ہے، پاکستان، سعودیہ، ترکیے معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد مضبوط کرنے کی جانب قدم ہے، دیگر علاقائی وم سلم ممالک بھی شامل ہوکرمختلف میدانوں میں تعاون بڑھائیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ