دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس، شرکت کے خواہشمند پاکستانیوں سے درخواستیں طلب

hazret ameer khusro1788964993 0



لاہور:

وزارت مذہبی امور نے نئی دہلی میں صوفی بزرگ حضرت امیر خسروؒ کے سالانہ عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین سے درخواستیں طلب کرلی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین 25 ستمبر تک وزارت مذہبی امور میں اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے، حضرت امیر خسروؒ کا سالانہ عرس آئندہ سال 22 سے 29 مارچ 2027 تک نئی دہلی میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ عرس کی حتمی تاریخ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تصدیق کے بعد جاری کرے گا۔

درخواستوں کی تعداد مقررہ کوٹا سے زائد ہونے کی صورت میں زائرین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا انعقاد 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

واضع رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی سیاحت بھی متاثر ہوئی ہے، تاہم مذہبی مقامات کے دوروں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔

گزشتہ سال اپریل میں 178 پاکستانی زائرین نے نئی دہلی میں حضرت امیر خسروؒ کے عرس میں شرکت کی تھی، جبکہ 2026 میں بھی پاکستانی زائرین کے بھارت جانے کا سلسلہ جاری رہا۔

دوسری جانب بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے رواں سال نومبر میں تقریباً 3 ہزار سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئیں گے۔ پاکستان میں سکھ مذہب کے اہم مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ہر سال بڑی تعداد میں بھارتی سکھ یاتری پاکستان کا رخ کرتے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ