
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی امریکی صدر نے کہا کہ وہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو ان کیلئے قابل قبول نہ ہو۔
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے بے تاب ہے،امریکا کے نمائندے ایرانی حکام سے ملاقات کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ان کے مطابق یوکرین کے معاملے پر صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بھی بات ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی کو روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کر رہا ہے جبکہ وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب حالات سازگار ہوں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے اور امریکا تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جو بھی مصنوعی ذہانت میں سبقت لے جائے گا، وہ جیتے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ !کرکٹ کے شائقین کیلئے بڑی خبر

