پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول کی قیمت 4.webp


پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 09 14 at 10.57.25 PM

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 28 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ