
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ سروے میں مقبولیت مزید کم ہوگئی ہے,’’فوکس نیوز‘‘ کے سروے میں صدر ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے مخالفین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
سروے میں 60 فیصد امریکی ووٹرز نے ایران سے جنگ شروع کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیا جبکہ 10 میں سے 7 رجسٹرڈ ووٹرز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس ایران جنگ کے خاتمے کی کوئی واضح حکمتِ عملی ہے ہی نہیں۔
جنگ کی مخالفت کرنے والے 60 فیصد امریکیوں کے مقابلے میں جنگ کی حمایت کرنے والوں کی شرح 37 فیصد رہی، تازہ سروے میں ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت کی شرح 39 فیصد رہی جبکہ 61 فیصد نے ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسند کیا۔
یہ بھی پڑھیں :گوجرانوالہ کی نشست این اے 77 پر ضمنی الیکشن 8 نومبر کو ہوگا

