وزیر خزانہ کی بوئنگ گلوبل کے صدر سے ملاقات پی آئی اے بیڑے کی جدیدکاری پر گفتگو

news 1790143575 3883



news 1790143575 3883

(وقاص عظیم)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے دوران بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور پاکستان کے ایوی ایشن شعبے میں وسیع تر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری سے متعلق بوئنگ کی نظرثانی شدہ تجویز کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں طیاروں کی جلد ترسیل کے ممکنہ مواقع اور عبوری مدت کے لیے طیارے لیز پر لینے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی مالی معاونت، انجنوں اور اسپیئر پارٹس کی خریداری، دیکھ بھال اور گراؤنڈ کیے گئے طیاروں کی بحالی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری اور بڑے ہوائی اڈوں کے انتظام کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ایوی ایشن سیفٹی کی استعداد کار میں اضافے، ضابطہ جاتی امور میں تعاون اور امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بوئنگ کی معاونت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: پولیس چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک

انہوں نے پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے کی طویل مدتی ترقی کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ