چینی وزیر خارجہ کے اہم رابطے؛ ایران کی خودمختاری کی حمایت، سفارتی حل کا مطالبہ

IMG 20260303 WA0113


بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے عمان، ایران اور فرانس کے اپنے ہم منصبوں سے اہم ٹیلی فونک رابطے کیے اور ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی پر چین کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
وانگ ژی نے زور دیا کہ چین اس بحران کے سفارتی اور پرامن حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ صورتحال کو مزید نہ بڑھایا جائے اور مذاکرات کی میز پر واپس آیا جائے۔
چینی وزیر خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مسقط روایتی طور پر تہران اور مغرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ فرانسیسی ہم منصب سے گفتگو یورپی ممالک کو ساتھ ملا کر مشترکہ سفارتی دباؤ بڑھانے کی چینی کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔
بیجنگ کا یہ موقف امریکی فوجی کارروائی کے براہِ راست ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے اور چین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ یکطرفہ فوجی اقدامات کو قبول نہیں کرتا۔

متعلقہ پوسٹ