لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر 13 سالہ نوجوان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

rape1754015589 0


لاہور میں لیاقت آباد میں نوکری کا جھانسہ دے کر 13 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعے میں پولیس نے ملوث ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق بچی بہار کالونی میں واقع ایک گھر میں کام کرتی تھی، ملزم نے اسے زیادہ تنخواہ والی نوکری کا جھانسہ دیا اور ورغلا کر نامعلوم مقام پر واقع ایک گھر لے گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ اس کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور ویڈیو کی بابت اسے بلیک میل کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم اویس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ